۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ناصر كنعاني

حوزہ/ ناصر کنعانی نے امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینی حامی مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کو آزادی اظہار رائے کے حق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے امریکی حکومت پر تنقید کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینی حامی مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کو آزادی اظہار رائے کے حق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے امریکی حکومت پر تنقید کی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا: فلسطینی عوام کی حمایت کی وجہ سے امریکی یونیورسٹیوں میں طلباء کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن اظہار رائے کی آزادی اور انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے جس سے دنیا بھر کے لوگوں کی تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ یونیورسٹیوں میں ہونے والی ریلیوں میں طلباء اور ان کے پروفیسرز کے لیے آزادی اظہار اور انسانی حقوق کے اصولوں کے احترام کو یقینی بنائے۔

ناصر کنعانی نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت کے خلاف اور غزہ کی حمایت میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کو چھپایا نہیں جا سکتا۔

واضح رہے کہ امریکی حکام نے آزادی اظہار رائے کے انسانی حق کی دھجیاں اڑاتے ہوئے گزشتہ چند دنوں کے دوران ملک بھر میں فلسطین کی حمایت میں مظاہروں میں شرکت کرنے پر یونیورسٹی کے درجنوں طلباء کو گرفتار کیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .